Posts
Showing posts from August, 2021
جو طاقت و روحانیت تم گناہوں کی وجہ سے کھو دیتے ہو وہ کثرتِ استغفار سے واپس مل جاتی ہے أستغفرالله کی کثرت کیجیے
- Get link
- X
- Other Apps
اللہ کے قُرب کا نسخہ ایک دفعہ ایک صوفی حاضرین مجلس سے فرمانے لگے آپ کہاں لمبے لمبے مراقبے اور وظائف کرو گے۔ میں تمہیں اللہ کے قرب کا مختصر راستہ بتائے دیتا ہوں۔ کچھ دن کر لو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے، قرب کی منزلیں کیسے طے ہو تی ہیں:1۔۔اللہ پاک سے چُپکے چُپکے باتیں کرنے کی عادت ڈالو وہ اس طرح کہ جب بھی کوئی جائز کام کرنے لگو دل میں یہ کہا کرواللہ جی۔۔1 اس کام میں میری مدد فرمائیں۔۔ 2 میرے لئے آسان فرما دیں۔۔ 3 عافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔۔ 4 اپنی بارگاہ میں قبول فرما لیں۔۔ یہ چار مختصر جملے ہیں مگر دن میں سینکڑوں دفعہ اللہ کی طرف رجوع ہو جائیگا اور یہ ہی مومن کا مطلوب ہے کہ اسکا تعلق ہر وقت اللہ سے قائم رہے۔۔2۔۔۔انسان کو روز مرہ زندگی میں چار حالتوں سے واسطہ پڑ تاہے۔۔1۔ طبیعت کے مطابق۔2۔ طبیعت کے خلاف۔3۔ ماضی کی غلطیاں اور نقصان کی یاد۔4۔ مستقبل کے خطرات اور اندیشے۔جو معاملہ طبیعت کے مطابق ہو جائے اس پر اللهم لَكَ الحَمدُ ولَكَ الشُّكر کہنے کی عادت ڈالو۔جو معاملہ طبیعت کے خلاف ہو جائے تو انا للله وانا اليه راجعون کہو۔ماضی کی لغزش یاد آجائے تو فورا استغفراللہ کہو۔مستقبل کے خطرات سامنے ہوں تو کہو اللهم اِنّى أعوذ بكَ مِن جَمِيعِ الفِتَنِ ما ظَهَرَ مِنها وما بَطَن۔شکر سے موجودہ نعمت محفوظ ہو گئی۔۔ نقصان پر صبر سے اجر محفوظ ہو گیا اور اللہ کی معیت نصیب ہو گی۔۔ استغفار سے ماضی صاف ہو گیا۔۔اور اللهم انى أعوذ بك سے مستقبل کی حفاظت ہوگئی۔۔3۔۔شریعت کے فرائض و واجبات کا علم حاصل کر کے وہ ادا کرتے رہو اور گناہِ کبیرہ سے بچتے رہو۔4۔۔تھوڑی دیر کوئی بھی مسنون ذکر کر کے اللہ پاک سے یہ درخواست کر لیا کرو اللہ جی۔۔۔ میں آپ کا بننا چاھتا ہوں، مجھے اپنا بنا لیں، اپنی محبت اور معرفت عطا فرما دیں۔چند دن یہ نسخہ استعمال کرو پھر دیکھو کیا سے کیا ہوتا ہے اور قرب کی منزلیں کیسے تیزی سے طے ہوتی ہیں!______
- Get link
- X
- Other Apps