Posts

Showing posts from 2022

the prophets saww dua

Image

free of sin

Image

ya Allah be mine

Image

Hafiz sherazi ra poetry with Urdu translation

به هر سو جلوه دلدار دیدم به هر چیزی جمال یار دیدم مجھے ہر طرف دلدار کا جلوہ نظر آتا ہے ۔ اور ہر چیز میں یار کا جمال نظر آتا ہے ۔ ندیدم هیچ شی را خالی از وی پر از وی کوچه و بازار دیدم مجھے کوئی منظر اس سے خالی نظر نہیں آتا ۔ مجھے ہر کوچہ و بازار میں وہی نظر آتا ہے ۔ چو خود را بنگرم دیدم همون است جمال خود جمال یار دیدم میں جب خود کو دیکھتا ہوں تو بھی وہی نظر آتا ہے ۔ مجھے اپنے جمال میں بھی جمال یار دکھتا ہے ۔ نماز زاهدان محراب و منبر نماز عاشقان به دار ديدم زاہدوں کی نماز محراب و منبر ہے ۔ جبکہ عاشقوں کی نماز دار پر ادا ہوتی ہے ۔ چو یک جرعه رسید از غیب حافظ همه عقل و خرد بیکار ديدم حافظ کو غیب سے اس مے کا جرعہ نصیب ہوا ۔ کہ اس کو عقل و خرد بیکار نظر آنے لگے​ ۔ ( حافظ شیرازی )

hasbiAllahu

Image

I seek forgiveness from Allah

Image

Dua for rizq

Image

saying of hazrat jalal udin Rumi ra

Image

dua

Image

Dua for forgiveness

Image

darood sharif

Image

dua

Image

short darood

Image

dua

Image

ya Allah

Image

very powerful dua

Image

sadqa

Image

Dua of the day

Image
Image

Dua for increase in wealth

Image

zikr

Image
Image

surah fatiha

Image

Dua for repentance

Image
Image
Image

tasbeeh for mental problems

Image

Dua for protection from hell

Image

darood shareef

Image

ayat ul kursi

Image

loneliness

Image
Image
Image

free of sin

Image
Image

Dua from surah Al kahf

Image
Image

O Allah! forgive me

Image
Image

نكل-جائے-دم-تیرے-قدموں-كے-نیچے

عماره ؓ  ذیاده زخموں سے چُور جان كُنی كی حالات میں تهے كے آنحضرتِّﷺ سراهنے پہنچ گئے , فرمایا كوئی آرزو هو تو كہے عمارهؓ نے اپنا جسم گهسیٹ كر آپ ِّﷺ كے قدموں پر ركھ كر عرض كیا: اگر-كوئی-آرزو-هو-سكتی-هے-تو-صرف-یہی-هے  گلستان جا كر هر گُل كو دیكها نه تیری سی رنگت نه.تیری سی بُو هےنكل جائے دم تیرے قدموں كے نیچے یہی دل كی حواهش هے یہی آرزو هے  (ترجمان القرآن ) ﷲ تعالی همیں بهی محبت رسولﷺ كی اتباع كا ایسا جزبہ عطا كرے آمین ______________________________

tahajjud

Image

Dua of prophet Muhammad peace and blessings be upon him

Image
Image

and Allah is the possessor of great bounty

Image

اشفاق احمد لکھتے ہیں کہ:ایک دن بے بے نے بیسن کی روٹی پکا کے دی۔ میں نے دو روٹیاں کھائیں اور ساتھ لسّی پی۔ پھر بے بے کو خوش کرنے کیلئے زوردار آواز میں اللّٰہ کا شُکر ادا کیا۔ بے بے نے میری طرف دیکھااور پُوچھا: اے کی کیتا ای؟میں نے کہا: بے بے! شُکر ادا کیتا اے اللّٰہ دا۔کہنے لگی: اے کیسا شُکر اے؟ دو روٹیاں تُجھے دیں... تُو کھا گیا...نہ تُو باہر جھانکا، نہ ہی پاس پڑوس کی خبر لی کہ کہیں کوئی بُھوکا تو نہیں... ایسے کیسا شُکر؟ پُترا! روٹی کھا کے لفظوں والا شُکر تو سب کرتے ہیں... اپنی روٹی کسی کے ساتھ بانٹ کر شُکر نصیب والے کرتے ہیں۔اللّٰہ کو لفظوں سے خوش کرنا چھوڑ دے۔ پُتر! *عمل پکڑ عمل!* اللّٰہ جس چیز سے نواز دے... اُس کو خوشی سے استعمال کر اور کسی کے ساتھ بانٹ لیا کر کہ یہ *عملی شُکر* ہے”نعمتِ خداوندی کا *عملی شُکر* تو اُس نعمت کو بانٹ کے کھانے میں ہی ہے اور وہ بھی عزیز رشتہ داروں اور اڑوس پڑوس کے لوگوں کے ساتھ۔اللہ آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے آمین

darood sharif

Image

یا رب ـ بطفیلِ رسولِ ثقلین ـ یا رب ـ بطفیلِ فاتحِ بدر و حُنین ـ عصیاں مرا دو حصہ کن در عرصات ـ نیمے بحسنؓ بخش ونیمے بہ حسینںؓ ـ!اے پروردگار ـ ثقلین کے رسول والہﷺ کی رسالت کے واسطے سے ـ اور اے پروردگار ـ بدر و حنین کے غزوات کے قائد رسول والہﷺ کے وسیلے سے ـ میرے گناہوں کے دو حصے کر کے ـ ایک حصہ بطفیل حسنؓ ـ اور ایک حصہ بوسیلہ حسینؓ بخش دے ـ!السَّلامُ عَلى الحُسَيْنِ وَعَلى عَلِيِّ بْنِ الحُسَيْنِ وَعَلى أَوْلادِ الحُسَيْنِ وَعَلى أَصْحابِ الحُسَيْنِ علیہ السلام ھر دم اخری دماللهم صل على سيدنا محمد النبي الأميوعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم اللھم ربّنا آمین.....(حضرۃ خواجہ بہاوالدین نقشبند،رح)

⭐ 6 اذکار جو غم ،پریشانی ، دکھ ، تکلیف ، بیماریوں اور گناہوں کے خلاف بہترین اور کارگر ہتھیار ہیں شيخ عبدالرحمن بن سعدي رحمه الله تعالى کہتے ہیں :میں کتاب و سنت کے مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ جن اذکار کے پڑھنے پر زیادہ زور دیا گیا ہے اور وصیت کی گئی ہے وہ چھ اذکار ہیں ↙️ چھ اذکار جو میں بیان کرنے جارہا ہوں یہ غم ، پریشانی ، دکھ ، تکلیف ، بیماریوں اور گناہوں کے خلاف ایک بہترین اور کارگر ہتھیار ہیں ..!!💢1 - پہلا ذکر : ( رسول الله صلى الله عليہ وسلم پر درود بھیجنا ). دن میں اس کا زیادہ اہتمام کرتے رہیں حتٰی کہ دن کے اختتام پر آپ بہت زیادہ دورد پڑھنے والے ہوں .(سنن نسائی: کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: نبیﷺ پرسلام پڑھنے کی فضیلت)حکم : حسن1284 .سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن تشریف لائے جب کہ آپ ﷺ کے چہرۂ انور پر سرور جھلک رہا تھا۔ ہم نے کہا: ہم آپ کے چہرۂ اقدس پر خوشی کے آثار دیکھ رہے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’میرے پاس ایک فرشتہ آیا اور اس نے کہا: ’’اے محمد! تحقیق آپ کا رب تعالیٰ فرماتا ہے: کیا آپ کو یہ بات پسند نہیں کہ جو شخص بھی آپ پر درود پڑھے گا، میں اس پر دس دفعہ رحمت کروں گا؟ اور جو بھی آپ پر سلام کہے گا، میں اس پر دس بار سلام نازل کروں گا۔‘‘)💢2 - دوسرا ذکر : کثرت سے استغفار کرنا ..اپنے فارغ اوقات میں اللہ کی توفیق سے (أستغفر الله) کا ورد کرتے رہیں(سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ آئے ہم بیٹھے ہوئے تھےآپﷺ نے فرمایا: میں نے جب بھی صبح کی ، اللہ تعالیٰ سے اس صبح سو مرتبہ بخشش طلب کی۔ السلسلۃ الصحیحۃ رقم : 1600المعجم الاوسط للطبرانی رقم :3879)💢3 - تیسرا ذکر : " يا ذا الجلال والإكرام" پڑھنا .کثرت سے یہ پڑھنا چاہیئے یہ ذکر بولی بسری سنت بنتا جا رہا ہے حالانکہ آپ ﷺ نے اس کی وصیت اور اس کے متعلق نصیحت فرمائی ہے .رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :" ألظّوا بـيا ذا الجلال والإكرام".الراوي : أنس من مالكصححه الالباني من صحيح الترمذي . رقم الحديث : 3525جامع ترمذی: كتاب: مسنون ادعیہ واذکار کے بیان میں(باب: قول اے زندہ قائم رکھنے والے...اور لازم پکڑو تم یا ذوالجلال والاکرام کو)حکم : صحیح3525 . سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: '' يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ'' کولازم پکڑو(یعنی :اپنی دعاؤں میں برابر پڑھتے رہاکرو''۔)ألظّوا : مطلب ..کثرت سے پڑھو .. اسے لازم پکڑو .. رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے جو اس ذکر کے پڑھنے کا کہا ہے اس میں ایک عظیم راز پوشیدہ ہے .ياذا الجلال کے معنی ہیں : بہت زیادہ بڑے جلال، کامل بزرگی والی ہستی .والإكرام کے معنی ہیں : اور اپنے اولیا کے لیے اکرام وتکریم کی مالک ہستی .. اور اگر آپ غور و فکر فرمائیں تو معلوم ہوگا کہ آپ نے اس بلند و برتر ہستی کی تعریف بھی کی ہے اور اس سے مانگ بھی رہے ہیں !!سوچیئے اگر دن میں آپ یہ سینکڑوں دفعہ پڑھتے ہیں .. ياذا الجلال .. ضرور اللہ تعالٰی اس سے راضی ہو گا اور سینکڑوں دفعہ پڑھیں : والإكرام .وہ آپ کی حاجات جانتا ہے وہ ضرور عطا فرمائے گا !💢4 - چوتھا ذکر : " لاحول ولا قوة إلا بالله".اس کلمہ کی نبی کریم ﷺ نے اپنے بہت سے صحابہ کو تاکید فرمائی ہے اور اسے جنت کا خزانہ قرار دیا ہے .اگر آپ اس ذکر پر مداومت فرمائیں :" لاحول ولا قوة إلا بالله "آپ اللہ تعالٰی کا لطف و کرم اور اس کی عنایت و فضل محسوس کریں گے.(قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ (سعدبن عبادہ رضی اللہ عنہ) نے انہیں نبی اکرم ﷺ کی خدمت کرنے کے لیے آپ کے حوالے کردیا، وہ کہتے ہیں:میں صلاۃ پڑھ کر بیٹھا ہی تھا کہ نبی اکرم ﷺ میرے پاس سے گزرے، آپ نے اپنے پیر سے (مجھے اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے) ایک ٹھوکر لگائی پھر فرمایا:'' کیامیں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ نہ بتادوں، میں نے کہا: کیوں نہیں ضرور بتایئے، آپ نے فرمایا:'' وہ ''لاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ''ہے۔ سنن ترمذی :3581 💢5 - پانچواں ذکر :لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين یہ اللہ کے نبی سیدنا يونس عليه السلام کی دعا ہے :" لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين" .یہ ذکر غم و فکر کو بھگانے اور خوشیاں اور مسرت سمیٹنے کا سبب ہے .( سیدناسعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' ذوالنون (یونس علیہ السلام ) کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے دوران کی تھی وہ یہ تھی : '' لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ'' ۱؎ کیوں کہ یہ ایسی دعا ہے کہ جب بھی کوئی مسلمان شخص اسے پڑھ کر دعا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرمائے گا۔ سنن ترمذی :3505 )💢6 - چھٹا ذکر : " سبحان الله، الحمدلله، لااله الاالله ،الله اكبر".(سنن ابن ماجہ: کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل (باب: اللہ کی تسبیحات پڑھنے کاثواب)حکم : صحیح3809 . حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ اللہ کی عظمت کا جو ذکر کرتے ہو ، یعنی تسبیح[سُبۡحَانَ اللہِ]تہلیل [َلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ ] اور تمہید [اَلۡحَمۡدُ لِلہ]کے الفاظ کہتے ہو ، وہ عرش کے ارد گرد چکر لگاتے ہیں ۔ ان کی ایسی بھنبھناہٹ ہوتی ہے جیسے شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ ۔ وہ اپنے کہنے والے کا (اللہ کے دربار میں)ذکر کرتے ہیں۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ (اللہ کے دربار میں)تمہارا ذکر ہوتا رہے ۔)⭕ ان اذکار سے سبق ، فائدہ اور ثمرات سمیٹنے کے لیے انہیں تدبر ، تکرار ، کثرت اور عاجزی کے ساتھ پڑھیئے ..جس قدر اللہ کا ذکر کریں گے اسی حساب سے اللہ تعالٰی کی محبت کا حصول ممکن ہوگاجس قدر دعا میں عاجزی اور انکساری ہو گی اسی لحاظ سے وہ اللہ تعالٰی کے ہاں قبولیت کا درجہ پائے گیاور کثرت سے دعا اور معوذات اور اذکار کا ورد شیاطین کو بھگانے اور جسم سے حسد کے زہر کو ختم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے ..الشيخ عبدالرحمن السعدي رحمه الله تعالى .علم العقائد والتوحيد والأخلاق والأحكام/47